مطابق ساہیوال کی آبادی 18 لاکھ 43 ہزار ایک سو 94 اور موجودہ آبادی 22 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔اہم ذاتیں:ساہیوال میں رہنے والی ذاتوں میں اعوان، آرائیں، اوڑہ، بھٹی، سید، سیال، بلوچ، بھٹہ، بودلہ، جٹ، جوئیہ، جنجوعہ، چوہان، چشتی، دراوڑ، ڈوگر، ساہی، راجپوت، سندھو، شیخ، سگلہ، قریشی، کاٹھیا، کھچی، کھرل، کمبوہ، کھوکھر، مغل اور لنگڑیاں ذات کے لوگ آباد ہیں۔
اہم عمارتیں:اس وقت کی اہم عمارتیں ڈسڑکٹ کورٹ، پولیس آفس، سیشن ہاؤس، کمشنر آفس، پولیس لائن، تحصیل آفس ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور جنرل پوسٹ آفس شامل ہیں۔اسٹیڈیم:
ساہیوال میں موجود شیخ ظفر علی اسٹیڈیم کو برصغیر پاک و ہند کا دوسرا اور پاکستان کا پہلا اسٹیڈیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔برصغیر میں پہلا اسٹیڈیم 1926ء میں بمبئ اور ڈیڑھ سال بعد 1928ء میں منٹگمری اسٹیڈیم تعمیر ہوا۔ قیام پاکستان کے وقت یہ ملک میں واحد اسٹیڈیم ہوا کرتا تھا۔انڈسٹری:ساہیوال میں کاٹن فیکٹریاں، چمڑے کی مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریاں، ملبوسات، دواسازی، فلور ملز، فیڈز، تمباکو، کوکنگ آئل، بسکٹ پلانٹس، چپ بورڈ، کنفیکشنری، آئس کریم اور دودھ تیار کرنے کے بڑے پلانٹ موجود ہیں۔تعلیمی ادارے:ضلع ساہیوال میں سرکاری سکولوں کی تعداد 12 سو سات اور نجی سکولوں کی تعداد سات سو سے زائد ہے۔گورنمنٹ ہائی سکول:ساہیوال کے گورنمنٹ ہائی سکول کا آغاز سال 1856ء میں بطور پرائمری سکول ہوا۔ سال 1868ء میں سکول کو مڈل اور سال 1892ء میں سکول کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا۔ سکول کا پہلا نام ڈائمنڈ جوبلی سکول منٹگمری تھا۔گورنمنٹ کالج:
ساہیوال میں مئی 1942ء میں گورنمنٹ کالج منٹگمری کے نام سے علم کی ایک شمع روشن کی گئی۔ کالج ایک سو ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے۔امامیہ کالج:
امامیہ کالج کی بنیاد امامیہ سوسائٹی نے 1963ء میں بطور پرائیویٹ کالج رکھی جسے بھٹو دور 1974ء میں نیشنلائزڈ کر کے حکومتی تحویل میں لے لیا گیا۔خواتین کالج:خواتین کی تعلیم کے لیے فتح شیر کالونی میں سال 1957ء میں گورنمنٹ خواتین کالج قائم کیا گیا، کالج 19 ایکڑ چھ کنال رقبے پر موجود ہے۔ٹیکنیکل کالج:
میڈیکل کالج:
ساہیوال میڈیکل کالج کا قیام نومبر 2001ء میں عمل میں آیا جسے پانچ سال گزرنے کے بعد حال ہی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے رجسٹرڈ کیا گیا۔ کالج میں میڈیکل طالب علموں کے لیے ایک سو سیٹیں مخصوص کی گئی ہیں۔بہاوالدین زکریایونیورسٹی(سب کیمپس):سال 2005 میں ساہیوال میں بہاوالدین یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم ہوا جسکا کل رقبہ 58 ایکڑ ہے۔کامرس کالج:
ہسپتال:سال 1928ء میں شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت دینے کے لیے صدر بازار چوک میں 73 بیڈز کا ہسپتال بنایا گیا جسے بعدازاں 1960ء میں موجودہ سول ہسپتال والی جگہ پر منتقل کر دیا گیا، اب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار سو 38 بیڈز موجود ہیں۔
اسکے علاوہ 1976ء میں فرشتہ فیملی کی جانب سے 75 بیڈز کا عبدالقیوم ہستال قائم کیا گیا جسے سال 1983ء میں گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس اسٹیشن:ساہیوال ڈسٹرکٹ میں کل 16 پولیس اسٹیشن موجود ہیں۔ صدر سرکل میں چھ، سٹی اور چیچہ وطنی سرکل میں پانچ، پانچ پولیس اسٹیشن موجود ہیں۔ ساہیوال میں سب سے پہلا پولیس اسٹیشن سول لائن ہے جس کا پرانا نام تھانہ بی ڈویژن تھا۔سنٹرل جیل:سنٹرل جیل منٹگمری کا قیام 1873ء میں عمل میں آیا۔ جیل کا کل رقبہ تین سو چھ ایکڑ ہے۔ جیل میں حوالاتیوں اور قیدیوں کے لیے الگ الگ بیرکیں بنائی گئی۔
سزائے موت کے قیدیوں کے لیے پانچ الگ بیرکیں موجود ہے۔ اس بدنام زمانہ جیل کو "سیاہ خانہ یا ارضی دوزخ" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔اسکے علاوہ سال 2015ء میں بننے والی ہائی سیکیورٹی جیل نے بھی کام شروع کر دیا ہے۔پارکس:کنعان پارک:ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے سامنے سے گزرنے والی نہر لوئر باری دوآب کے دائیں کنارے مشرقی جانب ایک صحرائی پٹی تھی جو نہر کے ساتھ ساتھ پل بازار والے پل تک جاتی تھی۔
سال 1965ء میں کنارِ آب کو گوشہ جنت بنانے کا خیال ڈپٹی کمشنر مظہر قادر کو آیا۔ خالی زمین کو پارک بنا دیا گیا اور پارک کا نام کنعان پارک رکھا گا جس کا افتتاح 25 نومبر 1967ء کو چیف سیکرٹری پنجاب شیخ اکرام الحق نے کیا۔ پارک میں مصنوعی جھیل، کیفے ٹیریا، بچوں کی تفریح کے لیے جھولے اور فوارے لگائے گئے۔فریدیہ پارک:طارق بن زیاد کالونی میں موجود وسیع وعریض پارک جو 1985ء میں منظور ہوا جسکا پرانا نام اورنیٹل پبلک پارک تھا۔ کچھ لوگ پارک کی جگہ کو قبرستان بنانا چاہتے تھے جس پر موجودہ چیئرمین طارق بن زیاد کالونی مسعود خان مہمند نے عدالت سے سٹے لے لیا۔20 نومبر 1993ء میں عدالت نے فیصلہ پارک کے حق میں کر دیا۔ اس وقت کے ایم این اے چوہدری نوریز شکور خان نے پارک کے لیے فنڈز منظور کروائے۔ 1994ء میں پارک کا نام فریدیہ پارک رکھ دیا گیا، اس پارک کا شمار Region
Punjab, Pakistan
Villages:
531
Latitude:
30.6666667
Longitude
73.1
Postal Code:
57000
Tehsils
Chichawatni, Sahiwal
Area (In Acres)
789856
Patwar Circles:
208
Quanongois
22
Union Councils:
89
No comments:
Post a Comment