جان ڈیوی کِس فلسفی سے متاثر تھا ؟
ـــــــــ
بعض مفکریں و ماہرین کے مطابق ڈوی فلسفہ عملیت کا بانی تصور کیا جاتا ے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فلسفہ عملیت کی بنیاد روسو نے رکھی تھی اور "Pragmatism" کی اصطلاح یونانی زبان کے لفظ "Pragma" سے ماخوذ ہے جِس کے معنی "عمل و تجربے" کے ہیں َ
روسو نے تعلیم و تربیت کے لئے جو طریقہ ہائے تدریس متعین کئے تھے جو آنے والے وقتوں میں پوری دنیا میں رہنما تدریسی طریقے ثابت ہوئے اور جو تعلیم کے عمل میں ضروری قرار دے کر تعلیم میں "عمل" کو ضروری قرار دیا
1ـ تعلیم بذریعہ کھیل
2- تعلیم بذریعہ عمل
3ـ تعلیم بذریعہ تجربہ و مشاہدہ
4ـ تعلیم بذریعہ خود دریافت
روسوکے نظریات کو پستالوزی نے عملی صورت دے کر روسو کے نظریات کو کتاب کی تحریر تک محدود ہونے سے بچا لیا ـ اِس لئے کہا جاتا ہے
" پستالوزی نہ ہوتا تو روسو کے نظریات کو زندگی نصیب نہ ہوتی اور روسو نہ ہوتا تو پستالوزی کو عملی طور پر کچھ کرنے کے لئے اِس کے سامنے نہ ہوتا"
اِس لئے ہم کہ سکتے ہیں کہ جان ڈیوی روسو کے تعلیمی افکارونظریات سے زیادہ متاثر دیکھائی دیتا ہے َ جان ڈیوی سے قبل پستالوزی ، ہربرٹ اسپنر۔ فروبل اور ولیم جیمز نے روسو کے نظریات و افکار کو آگے بڑھایا اور لفظ "عمل و تجربے" کو اپنے فکری انداز میں استعمال کیا ۔ متذکرہ بالا مفکرین تعلیم نے جس فکر کی بنیاد ڈالی اِس کو بام عروج پر پہنچانے والے مفکر اور ماہرِ تعلیم جان ڈیوی ہیں
(فلسفہ تعلیم ۔ صفحہ نمبر 88۔ مسز کشور اقبال ، محمد مرزا)
Search This Blog
Saturday, 18 November 2017
جان ڈیوی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
*100 Most Famous Urdu Proverbs with English Translation* *1. جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے* Jisay Allah Rakhay usay kon Chakhay. If Allah w...
-
سیگمنڈ فرائڈ نے سب سے پہلے ذہنی عمل کو تین حصوں میں بانٹا 1) شعور (Conscious) 2) تحت الاشعور (Sub Conscious) 3) لاشعور (Un Conscious) ا...
No comments:
Post a Comment