Search This Blog

Tuesday, 21 November 2017

ایجوکیٹر کی بھرتی کے سوالات اور جوابات

پیارے دوستو السلام علیکم!
جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ ایجوکیٹرز 2018-2017 کی بھرتیاں آ چکی ہیں اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 04 دسمبر ہے.
بجائے علیحدہ پوسٹیں کرنے کے آپ لوگ اس پوسٹ میں اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں. میں اور باقی ایڈمنز انشااللہ تمام سوالوں کے جواب دیں گے.
---------------------------------
سوال نمبر 1 - کیا میں بائیو ٹیک، انجنئیرنگ والی، ویٹرنری والی ڈگری وغیرہ کے ساتھ اپلائی کر سکتا ہوں?
نہیں. اس بار تمام ڈگریز بڑی واضح کر دی گئی ہیں. جو ڈگریز ایڈ میں موجود ہیں صرف انہیں کے ساتھ اپلائی کیا جا سکتا ہے.
ہاں وہ تمام ڈگریز جنکو QEDC-Qualification Equalance Determination Committee نے کسی اور ڈگری کے برابر قرار دیا ہے وہ قابل قبول ہوں گی.
---------------------------------
سوال نمبر 2 - ایڈ کے پوائنٹ نمبر سے کیا مراد ہے?
ایڈ میں غلطی سے یکم جنوری 2017 لکھا گیا ہے لیکن یہاں مراد ہے یکم جنوری 2018. وہ تمام لوگ اپلائی کر سکتے ہیں جنکا رزلٹ کم جنوری 2018 تک آ جائے گا.
---------------------------------
سوال نمبر 3 - کیا ان ایجوکیٹرز کی جابز کے لئے بی ایڈ ضروری ہے?
نہیں. ان جابز کے لئے بی ایڈ لازمی نہیں ہے.
---------------------------------
سوال نمبر 4 - آن لائن فارم اور چالان فارم کا پرنٹ ٹھیک نہیں آ رہا. اب کیا کریں?
مکمل فارم اور چالان فارم کے پرنٹ کے لیئے گوگل کروم کا استعمال کریں.
---------------------------------
سوال نمبر 5 - ماسٹر ڈگری کے ساتھ میں نے M.ed بھی کر رکھا ہے کیا مجھے بی ایڈ کرنے کی ضرورت بھی ہے?
نہیں. پالیسی کے مطابق آپکا ایم ایڈ پروفیشنل کوالیفیکیشن کاونٹ ہو گا اور آپکو پھر بی ایڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی.
---------------------------------
سوال نمبر 6 -کیا میرٹ ڈسٹرکٹ لیول پر بنے گا?
نہیں. میرٹ اوپن ہو گا لیکن میرٹ میں آپکو اپنی تحصیل کے 4 نمبر بھی ملیں گے.
---------------------------------
سوال نمبر 7 -میری کسی ایک ڈگری میں تھرڈ ڈویژن ہے جبکہ باقی ڈگریوں میں فرسٹ یا سیکنڈ ڈویژن، کیا میں ایجوکیٹرز/اے ای او کے لئے اپلائی کر سکتا ہوں?
نہیں. اگر آپکی کسی بھی ایک ڈگری میں تھرڈ ڈویژن ہے تو آپ کسی بھی سیٹ پر اپلائی نہیں کر سکتے
---------------------------------
سوال نمبر 8 - کیا این ٹی ایس فارم کے ساتھ کوئی ڈاکومینٹس بھی بھیجنے ہیں?
نہیں . این ٹی ایس صرف ٹیسٹ لے گا اس لئے کوئی ڈاکو مینٹس/اسناد ساتھ بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے.
---------------------------------
سوال نمبر 9 - میں کسی اور گورنمنٹ ادارے میں کام کرتا ہوں ، کیا این او سی لینا لازمی ہے
جی بالکل . اپنے ادارے سے این او سی لینا لازمی ہے. این او سی کے بغیر اپلائی کرنا قانونا جرم ہے
---------------------------------
سوال نمبر 10 - میں پہلے سے ہی ایجوکیٹر ہوں اور اب اگلے سکیل پر اپلائی کرنا چاہتا ہوں. کیا مجھے این او سی لینا پڑے گی?
جی بالکل . ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے این او سی لینا لازمی ہے.این او سی اپنی Appointing Authorityسے لینا پڑے گا.
---------------------------------
سوال نمبر 11 - کیا مجھے این او سی ٹیسٹ سے پہلے لینا چاہئے یا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواستوں کی آخری تاریخ سے پہلے?
ایڈ کے مطابق آپکو این او سی این ٹی ایس درخواست کے ساتھ بھیجنی ہے. (ہاں لیکن پچھلی دو بھرتیوں میں ہمارے ڈیپارٹمنٹ نے این او سی این ٹی ایس ٹیسٹ کی بجائے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی درخواستوں کے ساتھ دیا تھا)

No comments:

Post a Comment