Search This Blog

Friday, 17 November 2017

Different B/W Strategy.Method Teachique and Tactics

اہم ترین بنیادی فرق ـ
1) strategy 2) Method 3) technique 4) tactics
__________________________________________
1) میں کل جا کر بچوں کو فلاں سبق کا فلاں ٹاپک پڑھانا ہے ـــــــ فلاں چیزیں یاد کروانی ہیں ـ اِس کے لئے میں پہلے پانچ منٹ یہ کروں گا ـ اگلے پندرہ منٹ وہ کروں گا ـ پھر یہ کروں گا وہ کروں گا ـ یہ سٹریٹیجی ہے ــــــــ جس میں آپ اپنے گولز کو حاصل کرنے کے لئے ایک مکمل Plan of action ترتیب دیتے ہیں ـ اِس کو سٹریٹیجی کہتے ہیں ـ
ـ
2) اب اپنے Plan of action کو عملی جامہ پہنانے کے لئے جو عملی طور پر کام کرتے ہیں ـ وہ ہمارا میتھڈ ہوتا ہے ــــــــــ Method is just how to present your contents to the class
میتھڈ مختلف قسم کے ہو سکتے ہیں ـ لیکچر میتھڈ بھی ہو سکتا ہے ـ ڈیمونسڑیشن ، پروجیکٹ ، ڈسکشن میتھڈ وغیرہ وغیرہ ـ
3) اب باری آتی ہے ـ ٹکنیک کی ـــــــــــ تو ہم اپنے میتھڈ کے ذریعے اپنے ٹاپک کو بچوں کے سامنے پیش کر رہے ہوتے ہیں ـــــــــ چاہتے ہیں ـ بچوں کی توجہ ہماری طرف رہے ـ تو اُس اپنے سبق کی طرف توجہ مرکز رکھنے کے لئے مختلف زندگی سے مثالیں دیتے ہیں ـ اکثر اوقات سوالات پوچھ لیتے ہیں ـــــــــــ تو یہ ٹکنیک ہوتی ہیں ـ
اِس کی وجہ سے ہمارا میتھڈ موثر ہو جاتا یے ـــــــــ
4) اب باری آتی ہے ٹکٹکس کی ــــــــ اب یہ کیا بلا ہے ؟؟ تو بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے ــــــ کہ ہماری پلاننگ یعنی ہماری سٹریٹیجی کی بچے دھجیاں اُڑا دیتے ہیں ــــــ اُن کا پڑھنے کا بلکل دل نہیں ہوتا ــــــــــــ سر جی ! پلیز آج نہ پڑھاؤ ـ پلیز ـ تو ہمیں پڑھانا بھی ہوتا ہے ـــــــــ تو ہم فوراً ایک پلان بی جو آن دا سپاٹ بنایا جاتا ہے ــــــــــ میں بچوں کے سامنے رکھ دیتے ہیں ـ
"بیٹا جی ! آج پڑھ لو ــــــــــ پھر کل میں آپ کو نہیں پڑھاؤں گا ـ " "بیٹا جی ! آج پڑھ لو ــــــــ پھر اگلے پریڈ میں ، میں آپ کو کہانی سناؤں گا " وغیرہ وغیرہ
تو بچے خوش ہو جاتے ہیں ـــــــــــ کہ کل ہمیں پڑھنا نہیں پڑھے گا اور وہ آپ کی بات سننے پر رضامند ہو جاتے ہیں ـ اور پھر ہم دوبارہ اپنے سٹریجیک پلان کے مطابق بچوں کو پڑھانا شروع کر دیتے ہیں ـ اِس کو ٹیکٹس کہتے ہیں
ٹیکٹس ـــــــــــ سٹریٹیجی کو موثر بنانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں ـ

No comments:

Post a Comment