Search This Blog

Saturday, 18 November 2017

مختلف نظریات


سیگمنڈ فرائڈ نے سب سے پہلے ذہنی عمل کو تین حصوں میں بانٹا
1) شعور (Conscious)
2) تحت الاشعور (Sub Conscious)
3) لاشعور (Un Conscious)
اور فرائڈ کے نزدیک انسانی شخصیت کا زیادہ تر حصہ اِس کے لاشعور میں دفن رہتا ہے ـ اِس نے اِس کو ایک آئس برگ (Ice Berg) سے تشبیہ دی جِس کا زیادہ تر حصہ سمندر کے پانی میں پوشیدہ ہوتا ہے اور معمولی حصہ سطح کے اوپر نمایاں ہوتا ہے َ

ایک فردِ کی شخصیت کی تشکیل میں دو عنصر شامل ہوتے ہیں
* ماحول (Environment)
* اور وارثت (Heredity)
فلسفہ کرداریت (Behaviorism) کے حامیوں نے وارثت کے عنصر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا اور کہا تھا کہ فرد کے کردار کی تشکیل میں ماحول کا اثر ہوت

ایک فردِ کی شخصیت کی تشکیل میں دو عنصر شامل ہوتے ہیں
* ماحول (Environment)
* اور وارثت (Heredity)
فلسفہ کرداریت (Behaviorism) کے حامیوں نے وارثت کے عنصر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا تھا اور کہا تھا کہ فرد کے کردار کی تشکیل میں ماحول کا اثر ہوت
نفسیات کے نظریات (Psychological Schools of Thoughts)
ــــــــــــ
ساختمانی نظام (Structuralism)
ساختمانی نظام کی بنیاد جرمنی کے نفسیاتدان ویلیم وونڈٹ (William Wundt) سے ہوا اُنہوں نے 1879ء میں جرمنی کے شہر لیپزنگ (Leipzing)میں دُنیا کی سب سے پہلی نفسیاتی تجربہ گاہ بنائی ـ
وونڈٹ نے اپنے تجربات کی مدد سے ذہن کی ساخت کو سمجھنے اور ایک ٹھوس نفسیاتی نظام قائم کرنے کی کوشش کی ـ اِس کی تکمیل کے لئے انسان کے خواسِ خمسہ، سوچ ، خیال پر قائم کیا ـ اِس نے اپنے تجربات سے انسان کے شعور کا تجزیہ کیا تھا اِس لئے اِس نے اپنے سکول آف تھاٹ کو ساختمانی نظام کا نام دیا اور اِس ساختمانی نظام کو ثابت کرنے کے لئے ذاتی مشاہدہ (Introspection)کا سہارا لیا تھا ـ
انٹروسپکشن یا ذاتی مشادہ میں شخص کو دھوپ ، روشنی ، آوازوں ، تصاویر یا مہیجات (Stimulus)کے سامنے کھڑا کر دیا جاتا ہے اور اُس سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہو ـ پھر اُس شخص کے بیان کے مطابق بیان ریکاڈ کئے جاتے ہیں اور اِن بیانات کی روشنی میں اِنسانی شعور کا تجزیہ کیا جاتا ہے
ونڈٹ کے بعد ٹیچز(Tichnor) (وونڈٹ کا شاگرد) نے اِس کام کو آگے بڑھایا ۔ اِس کے نزدیک بھی نفسیات کا مضمون انسانی شعور اور تجربات (جو انسان محسوس کرتا ہے) کا مطالعہ ہے ـ ٹیچز نے مزید ساختمانی نظام کو تین بنیادی حصوں میں تقسیم کیا
٭ حواسِ خمسہ (Physical Sensation)
٭ محسوسات (Feelings)
٭ اور تصاویر (خواب اور یادوں کی شکل میں) (Images)
ساختمانی نظام میں سب سے زیادہ زور موجودہ صورتِ حال پر دیا جاتا ہے اور اِس کا موضع بحث انسانوں کے فوری تجربات ہوتے ہیں ـ
اِس نظام میں جانوروں کو نفسیاتی مطالعہ کے دائرہ کار سے جارج کر دیا گیا ساختمانی نظام کے مطابق نفسیاتی کل عناصر سے مرکب ہیں َ ایم ترین عناصر
٭ حسایت (Sensation)
٭ احساسات (Feelings)
٭ تصورات (Images)
٭ اور شعوری تجربات (Conscious Experiences) ہیں
ٹیچز نے اِن عںصر میں ایک عنصر محبت کا اضافی کیا اور کہا ذہن تمام انسانی تجربات کا مجموعہ ہے
___________
تنقید
تنقید میں سب سے اہم بات یاد رکھنے والی انٹروسپکشن یا ذاتی مشاہدہ ہے ـ نفسیات دان اپنے تجربات کو ریکاڈ کرنے کے لئے انٹروسپکشن کا سہارا لیتے ہیں اور جب مطلوبہ شخص سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہو ـــ تو بعض اوقات جو محسوس کر رہا ہے صیح طور پر بیان نہیں کر پاتا یا چیزوں کو چھپاتا ہے یا جھوٹ بھی بولتا ہے ـ اِس لئے اِس میتھڈ پر بہت تنقید ہوئی اور اِس میتھڈ کو کبھی سائنسی تسلیم نہیں کیا گیا
٭اِس سکول آف تھاٹ کے ذریعے ہم انسان کے مکمل کردار کی وضاحت نہیں کر سکتے ـ ابنارمیلٹی ، تحریک کا پیدا ہونا ، بنیادی اختلافات جیسے ٹاپکس کو اِس سکول آف تھاٹ کے ذریعے واضح بیان نہیں کیا جا سکتا
٭ اِس نظام کے ذریعے دماغ کی ساخت پر زور دیا گیا مگر دماغ کِس طرح فنگشنگ کرتا ہے کچھ نہیں بتایا گیا ـ

No comments:

Post a Comment