پاک چین تعلقات پر ایک مختصر نوٹ:
________________
عوامی جمہوریہ چین کا قیام اکتوبر 1949ء کو ہوا ۔قیام کے چند ماہ بعد ہی پاکستان نے چین کو تسلیم کر لیا۔
پاکستان کی 600 کلومیٹر لمبی سرحد چین کے ساتھ ملتی ہے ۔
سفارتی تعلقات کا سلسلہ 1955ء میں شروع ہوا جب انڈونیشیا کے شہر بنڈونگ میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں پاکستانی وزیرِ اعظم چوہدری محمد علی اور چینی وزیرِ اعظم مسٹر چواین لائی کی ملاقات ہوئی ۔
1962ء میں دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تجارتی لین دین کا بڑا معاہدہ طے پایا۔
1962ء میں چین اور انڈیا کے مابین نیفا اور لداخ میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے چین کی ہر ممکن سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد کی حد بندی کے لئے سفارتی کوششوں کا آغاز 1961ء میں جنرل ایوب کے زمانے میں ہوا۔ 1963ء میں یہ حدبندی کر دی گئی ۔ جِس کے نتیجے میں پاکستان کو تقریباً 750 مربع کلومیٹر کا علاقہ ملا ۔ اگرچہ یہ ایک پیچیدہ عمل تھا لیکن دونوں ممالک کے دوستانہ جذبات کی وجہ سے خوش اسلوبی سے طے پایا۔
1963ء میں پاکستان نے چین کے صدر مقام بیچنگ کے لئے پی آئی اے کی ہوائی سروس کا آغاز کیا ۔اِس طرح پی آئی اے وہ واحد ادارہ ہے جو غیر اشتراکی کمپنی ہونے کے باوجودعوامی جمہوریہ چین کے علاقوں پر پرواز کرنے کا حق رکھتا ہے ۔
1965ء اور 1971ء میں پاکستان کی بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔
اسلام آباد کا سپورٹس کمپلیکس چین کے تعاون سے مکمل ہوا۔
1969ء میں پاکستان اور چین کے درمیان شاہ قراقرم مکمل ہوئی۔
1974ء میں بھارت کے ایٹمی دھماکے کے بعد چین اور پاکستان نے یکساں ایٹمی پالیسی اختیار کی ۔ دونوں نے بحرہند کو ایٹم سے پاک علاقہ رکھنے پر زور دیا۔ 1986ء میں دونوں ممالک نے ایٹمی سمجھوتے پر دستخط کئے۔
1985ء میں چین اور پاکستان کے درمیان کئی معاہدے ہوئے ۔ جن کی رو سے چین نے کامرہ کمپلیکس اور پاکستان واہ آرڈی ننس فیکٹری کے قیام میں مدد دی اور صوبہ کے پی کی میں ہیوی ڈیوٹی الیکٹریکل کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 273 ملین روپے کی امداد دی۔
Search This Blog
Saturday, 18 November 2017
پاک چین تعلقات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
*100 Most Famous Urdu Proverbs with English Translation* *1. جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے* Jisay Allah Rakhay usay kon Chakhay. If Allah w...
-
سیگمنڈ فرائڈ نے سب سے پہلے ذہنی عمل کو تین حصوں میں بانٹا 1) شعور (Conscious) 2) تحت الاشعور (Sub Conscious) 3) لاشعور (Un Conscious) ا...
No comments:
Post a Comment