Search This Blog

Monday, 13 June 2016

Basic Difference (Instinct, need,drive,incentive and motivations

بنیادی فرق (جبلت ،ضرورت ، تحریک ، ترغیب ، محرک)

ــــــــــــــــــ
جبلت (Instinct)ـــــ کسی کام کو کرنے کا پیدائشی اور بغیر سیکھا ہوا ہونا ـ یہ ہماری پیدائشی صفات و خصوصیات، خاصیت ہوتی ہیں ـ
انسان کے وہ فطری رحجانات جو اسکی پیدائش کے وقت اسکے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور عمر کے ساتھ ساتھ انکی عملی کیفیات میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ انسان کی جبلتیں زندگی بھر اسکا دامن تھامے رہتی ہیں اور انکی نوعیت پر اسکے کردار اور اسکی زندگی کا دارومدار ہوتا ہے۔ نفسیاتی طریقہ پر جبلت کی تشریح اسطرح کیجا سکتی ہے کہ انسان کے وہ عام اور مشترکہ جذبات، خواہشات اور رحجانات جو اسکے اپنے تخلیق کردہ نہیں ہوتے یا جنکی نشوونما میں اسکا اپنا کوئی ہاتھ نہیں ہوتا جو غیر شعوری اور غیر ارادی طور پر انسان کی پیدائش کے ساتھ جنم لیتے ہیں اور پھر کسی نہ کسی طرح اظہار کی راہ تلاش کرتے ہیں۔ جبلتیں انسان تک ہی محدود نہیں بلکہ ہر جاندار جو عادتیں ماں کے پیٹ سے لیکر آتا ہے وہ جبلتیں کہلاتی ہیں۔ انسان کی پہلی جبلت کا مظاہرہ اس وقت ہوتا ہے جب بچہ پیدا ہونے کے بعد پہلی بار دودھ چوستا ہے اور اسطرح اپنی غذا حاصل کرتا ہے جبکہ اسکو کسی نے نہیں سکھایا کہ غذا حاصل کرنے کے لیے اسے کیا عمل کرنا پڑے گا ـ لڑکے کا لڑکی طرف مائل ہونا ، آنکھ کے قریب کوئی چیز آئے تو فوراً آنکھ بند کر لینا ، سردی یا گرمی لگنے پر اپنے آپ کو بچانا کی کوشش کرنا ــــــ وغیرہ یہ سب غیر ارادی فعل ہیں جو ہمارے اندر پیدائش کے ساتھ ہی تخلیق ہوتے ہیں ـ اِن کو جبلت کہا جاتا ہے ـ
ــــــــــــــــ
ضرورت (Need) ــــ ہر وہ چیز جِس کی جسم کمی محسوس کرے ـ ہماری ضرورت کہلاتی ہے ـ ضرورت کی دو بڑی اقسام ہیں ـ مادی اور غیرہ مادی ـ
مادی ضروریات ـ بھوک  ، پیاس ، کپڑا،  مکان ، پیسہ ، جنسی خواھش وغیرہ وغیرہ
غیر مادی ضروریات ــ پیار ، رتبہ ، مقام ، فہمِ ذات ـ وغیرہ وغیرہ
ــــــــــــــــــ
تحریک ـ (Drive) ـ تحریک کو سمجھنا ہے تو انگلش کا لفظ "ڈرائیو" کو سمجھیں ـ میں نے ساھیوال سے لاہور پرچہ دینے جانا ہے ـ تو اصل مقصد میرا اپنا پرچہ دینا ہے ـ لیکن پرچہ دینے والی جگہ پر پہچانے والی چیز وہ گاڑی ہے جو مجھے اُس منزلِ مقصود پر پہنچائے گی ـ تو یہاں سے تحریک کا مفہوم واضح ہو جاتا ہے کہ وہ طاقت جو ہمیں منزلِ مقصود تک پہچاتی ہے اور منزلِ مقصود تک پہچانے کے لئے ہمیں ایکشن ورک کرنا پڑتا ہے ـ کام کرنا پڑتا ہے ـ
ٹھیک اِسی طرح جب جِسم کو کِسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے ـ تو دماغ فوراً سڑیس / ٹینشن کی حالت میں آ جاتا ہے ـ اُس وقت جِسم میں ایک reactive force پیدا ہوتی ہے جو اُس ضرورت کو پیدا کرنے کے لئے ایکشن ورک کرتی ہے ـ مثال سے سمجھیں ـ میں کھیل رہا تھا ـ کھیلتے کھیلتے جسم میں کیمیائی تبدیلیاں ہوئیں اور میرے جِسم میں پانی کی کمی پیدا ہوئی ــــــــ دماغ پر سٹریس آیا ــــ اب میں اِس سٹریس کو کرنے کے لئے کیا کروں گا ؟ ایکشن ورک کروں گا اور اپنی پیاس پانی سے یا کِسی بھی مشروب سے مٹاؤں گا ـ تو جو بھی میں نے پیاس بجھانے کے لئے کام کیا وہ میری Drive force یا تحریک ہو گی ـ
ـــــــــــــــ
ترغیب (Incentive) ــ یہ external reward ہوتا ہے ـ اسی مثال کو لے لیں ـ پیاس لگ گئی ـــــــ مگر کِس چیز سے پیاس کو بجھانا ہے ـ وہ میری ترغیب ہو گی ـ آیا کہ میں پانی پیاؤں یا کوئی اور مشروب سے بجھاؤ ـ یہ میری ترغیب میں آئے گا ـ
ــــــــــــــــــــــ
محرک (Motivation) ـــ ضرورت کے پیدا ہونے سے لیکر ترغیب تک کا یہ سارا پرسس محرک کہلاتا ہے ـ اِس کی ایک بہترین تعریف پیش کرتا ہوں ـ
the process involves needs, which set drives in motion to accomplish a goal (anything that alleviates a need and reduces a drive).
یعنی جِسم میں کمی ضرورت کو پیدا کرتی ہے ـ جِس سے جسم میں محرک پیدا ہوتا ہے اور مجرک ترغیب کو پاکر مقصد پورا کرتا ہے اور یہ تمام پراسس محرک کہلاتا ہے ـ
اِسی لئے ایک ہی چیز ہماری ضرورت بھی ہے ـ تحریک بھی ہے اور محرک بھی ـ مثال کے طور پر بھوک لگنا ہماری ضرورت بھی ہے پھر یہ تحریک بھی بنے گی اور محرک بھی ـ اِسی لئے آپ کتابوں میں کبھی پڑھیں تو آپ کو یہ تمام ضروریات ، تحریکیں اور محرکات ایک جیسے ہی نظر آئیں گے ـ 
ــــــــــــ
نوٹ :
٭ ضرورت پیدا ہوتے ہی محرک اور ترغیب پیدا ہو جاتے ہیں
٭ ترغیب اور تحریک ـــــــــ محرک کے جز ہیں اور اِن کو ہم motivational factors بھی کہتے ہیں ـ

No comments:

Post a Comment