قواعدِ کی تعریف: زبان کو صحیح طور پر سمجھنے، پڑھنے اور لکھنے کے اصول (قوانین) ہوتے ہیں اِن قوانین کو قواعد کہا جاتا ہے ۔
قواعد کو انگریزی میں گرائمر کہتے ہیں ۔
قواعدِ اردو : قواعدِ اُردو کے بنیادی دو علوم ہیں ۔
۱: علمِ صرف
۲: علمِ نحو
علمِ صرف کی تعریف: صرف کے لغوی معنی *پھیر* (چکر/ گردش) کے ہیں ۔
قواعد میں علمِ صرف سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے ہم " لفظ " کے متعلق علم حاصل کرتے ہیں ۔
*علمِ صرف وہ علم ہے جس کا موضوع " لفظ " ہے اِس لیے ہم علمِ صرف میں " لفظ " پر بحث کریں گے۔* ان شاءاللہ
علمِ صرف کے ذریعے ہم لفظ سے لفظ بنانے کا طریقہ سیکھتے ہیں اور ہمیں لفظ کی اصلیت کا علم حاصل ہوتا ہے ۔
*لفظ*
لفظ کی تعریف: جاندار و بےجان کی ہر آواز کو لفظ کہتے ہیں ۔
*ہر آواز کو لفظ کہتے ہیں ۔*
نوٹ: ہر لفظ دو یا دو زیادہ حروفِ تہجی کا مجموعہ ہوتا ہے ۔
مثالیں: کب ۔ کتاب ۔
۱: ک + ۲: ب = کب
۱: ک + ۲: ت + ۳: ا + ۴: ب = کتاب
__________________________
لفظ کی درج بالا امثال سے معلوم ہوا کہ لفظ کم از کم دو حروفِ تہجّی کا مجموعہ ہوتا ہے اور زیادہ سے زیادہ کی حد مقرر نہیں ہے ۔
لفظ " کب " دو حروفِ تہجی کا مجموعہ ہے ۔
لفظ " کتاب " چار حروفِ تہجی کا مجموعہ ہے ۔
ساہیوال ٹیچرز کمیونٹی
No comments:
Post a Comment