*اپنی اردو درست کیجئیے*
۔۔۔۔۔۔۔۔
*-1 اِستفادہ حاصل کرنا؟:’’*
"اِستفادہ‘‘ کا مطلب ہے ’’فائدہ حاصل کرنا‘‘ اس لئے تحریر یا تقریر میں استفادہ کے بعد حاصل کا اضافہ کرنا فاش غلطی ہے۔
اسی طرح کی غلطی جیسے کہا جائے ماہِ رمضان کا مہینہ یا شبِ قدر کی رات۔ -
*2 بُرا منانا؟:*
اردو میں ’’بُرا منانا‘‘ کے بجائے برا ’’ماننا‘‘ بولنا چاہیے: گر نازنیں کہے سے بُرا مانتے ہو تم میری طرف تو دیکھیے میں نازنین سہی ’’منانا‘‘ کا استعمال جشن یا خوشی (یا کسی کی ناراضی دور کرنے) کے لئے ہوتا ہے۔ -
*3. برائے مہربانی یا برائے کرم؟:*
مہربانی یا کرم سے پہلے برائے کا استعمال بالکل غلط ہے اس کی جگہ ’’براہِ‘‘ لکھنا چاہیے براہِ مہربانی یا براہِ کرم۔ -
*4 تربیّت؟:*
صحیح لفظ ’’تربیت‘‘ ہے۔ پہلی ’’ت‘‘ پر زبر ’’ب‘‘ کے نیچے زیر ’’ی‘‘ پر زبر دوسری ’’ت‘‘ پر جزم ’’ی‘‘ پر شد ڈالنا بالکل غلط ہے۔ تربیت کے معنی ہیں پالنا، حسنِ اخلاق کی تعلیم دینا، ادب سکھانا، تہذیب سکھانا، پرورش کرنا۔ -
*5. کبھی بھی، ابھی بھی:*
کبھی اور ابھی کے بعد بھی کا استعمال فصاحت کے خلاف ہے۔ یہ جملے کو ثقیل بنا دیتا ہے۔ اس سے احتراز کرنا چاہیے۔
*-6 کُرَّہ؟:*
صحیح لفظ ’’کُرَہ‘‘ ہے ’’ر‘‘ پر شدّ نہیں ہے (کُ۔رَہ) اس کا مطلب ہے گولا، گیند، ہر گول چیز مثلاً کرۂ ارض (یعنی تمام زمین) کرۂ باد (یعنی ہوا کا کرہ جو زمین کو محیط ہے)۔ کرّہَ ارض یا کرّۂ باد وغیرہ لکھنا بالکل غلط ہے۔ -
*7 مکتبۂ فکر؟:*
بعض لوگ دبستانِ فکر (سکول آف تھاٹ School of thought) کے معنوں میں ’’مکتبۂ فکر‘‘ لکھتے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ صحیح ترکیب ’’مکتبِ فکر‘‘ ہے۔ بعض اصحاب واحد کی صورت میں تو ’’مکتبِ فکر‘‘ صحیح لکھتے ہیں مگر جمع کی صورت میں ’’مکاتیبِ فکر‘‘ لکھتے ہیں جو غلط ہے۔ مکَتب کی جمع مکاتِب ہے۔ اس لئے ’’مکاتِب فکر‘‘ لکھنا چاہیے۔ -
*8. انکساری، تقرّری، تَنَزّْلی، فراری؟:*
انکسار، تقرُّر، تنزُّل، فرار کی جگہ انکساری، تقرّری، تنزّلی، فراری لکھنا اور بولنا فصاحت کے خلاف (بلکہ بعض ماہرینِ لِسانیات کی رائے میں بالکل غلط) ہے۔ ٭٭٭٭ *منقول*
No comments:
Post a Comment