*[Important Message About Regularization Dates of Educators & Importance of B.Ed/MA Education]*
*♦️(1) ستمبر 2002 سے لے کر 19 اکتوبر 2009 تک جائن ھونے والے "ایجوکیٹرز" اور سن 2000 میں بھرتی شدہ "JSMTs" & "SSMTs" کی ریگولر تاریخ "19 اکتوبر 2009" ھے-*
*♦️(2) جن ایجوکیٹرز کی بھرتی کا اخبار اشتہار 19 اکتوبر 2009 سے پہلے آ گیا تھا لیکن ان کی جائننگ مذکورہ تاریخ یعنی 19 اکتوبر کے بعد ھوئی؛ ان کی ریگولر تاریخ "10 ستمبر 2011" ھے-*
*♦️(3) جن ایجوکیٹرز کا بھرتی اخبار اشتہار 19 اکتوبر 2009 کے بعد آیا تھا؛ ان کی ریگولر تاریخ "7 اگست 2015" ھے-*
*♦️(4) ریکروٹمنٹ پالیسی 2012-2011 کے تحت بھرتی شدہ ایجوکیٹرز کی ریگولر تاریخ بھی "7 اگست 2015" ھے-*
*♦️(5) ریکروٹمنٹ پالیسی 2013 کے تحت 30 اپریل 2014 تک جائن ھونے والے ایجوکیٹرز کی ریگولر تاریخ "30 اپریل 2018" ھے- ان کو پنجاب ریگولرائزیشن سروسز ایکٹ 2018 کے تحت ریگولر کیا گیا ھے-*
*♦️(6) یکم مئی 2014 یا اس کے بعد جائن ھونے والے ایجوکیٹرز (ESE & SESE) کو ریگولرائزیشن ایکٹ کے ترمیمی آرڈینینس 2019 کے تحت کچھ اضلاع میں ان کی 3 سالہ کنٹریکٹ سروس پوری ھونے کی تاریخ سے ریگولر کیا گیا ھے؛ تاھم بعض اضلاع میں مذکورہ ایجوکیٹرز کو تین سالہ مدت کی بجائے ریگولر آرڈرز جاری کرنے کی تاریخ سے مستقل کیا گیا ھے؛ اس ضمن میں "پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن" کی Fully کوشش ھے اور ھم نے سیکرٹری سکولز کو Clarification کے لئے درخواست بھی جمع کروائی ھے کہ 2014 اور اس کے بعد جائن ھونے والے تمام ایجوکیٹرز کو ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 اور ترمیمی آرڈینینس 2019 کے مطابق ان کی "مکمل تین سالہ سروس" کی تاریخ سے ریگولر کیا جائے-*
*♦️(7) ریگولرائزیشن ایکٹ 2018 کی وجہ سے ایک طرف تو تمام کنٹریکٹ ملازمین کے لئے 3 سالہ مدت کے بعد ریگولر ھونے کا تعین ھو گیا اور اب ان کو سابقہ دور میں بھرتی شدہ ایجوکیٹرز کی طرح 7 یا 9 سال تک مستقلی کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا؛ تاھم دوسری طرف بدقسمتی سے مذکورہ ایکٹ کی وجہ سے 2014 اور اس کے بعد بھرتی شدہ تمام SSEs / AEOs کے لئے پرانے Simple طریقہ کار کے مطابق مستقل ھونے میں رکاوٹ آ رھی ھے؛ جس کے لئے PEA اور دیگر اساتذہ تنظیمیں تمام SSE/AEOs کو بغیر PPSC ریگولر کروانے کے لئے جدوجہد کر رھی ھیں- انشاءاللہ جلد یہ مسئلہ بھی حل ھو جائے گا-*
*👉[Importance of Professional Degree]*👈
*♦️(8) بعض ایجوکیٹرز کو B.Ed یا MA ایجوکیشن رزلٹ Declaration Date سے بھی ریگولر کیا گیا ھے- یہ وہ ایجوکیٹرز ھیں جنہوں نے اپنے Batch Fellows کی ریگولرائزیشن تاریخ کے بعد B.Ed پاس کیا اور اسی کی بنیاد پر وہ دیر سے اور مختلف تاریخوں میں ریگولر کئے گئے ھیں- اس سے ان ایجوکیٹرز کو سنیارٹی میں بھی نقصان ھوا ھے-*
*♦️(9) یاد رھے کہ ریگولر ھونے کے لئے متعلقہ ریگولر پوسٹ کی Academic اور Professional قابلیت کا حامل ھونا ضروری ھوتا ھے اور SED پنجاب کی طرف سے جاری ھونے والے تمام ریگولرائزیشن نوٹیفیکیشنز میں ان Service Rules کا حوالہ موجود ھے- کچھ اضلاع میں 2009 کے بھرتی شدہ ایجوکیٹرز کے ریگولر آرڈرز Without بی ایڈ جاری کر دئیے گئے تھے لیکن اس پوسٹ کے لئے B.ED ھونا بھی ضروری تھا لہذا جب سنیارٹی میں اختلاف کی وجہ سے دوسرے ایجوکیٹرز کی طرف سے کورٹ کیس دائر ھوا تو عدالت نے بھی محکمانہ قواعد و ضوابط کے مطابق B.Ed کو ضروری قرار دیا اور مذکورہ ایجوکیٹرز کے Without بی ایڈ ریگولر آرڈرز کو غلط قرار دیا اور پھر متعلقہ اتھارٹیز نے ان آرڈرز کو Withdraw کر کے نئے آرڈرز جاری کئے-*
*♦️(10) جس وقت بھی "PEA" کی کوششوں سے ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ جائئنگ تاریخ سے سنیارٹی کا حق ملے گا تو اس وقت بھی ایجوکیٹرز کی پروفیشنل کوالیفیکیشن یعنی B.Ed یا MA ایجوکیشن کی کافی اھمیت سامنے آئے گی- زیادہ امکان یہی ھے کہ تاریخ جائننگ سے ریگولر ھونے اور سنیارٹی کا حق ملنے کے بعد پروفیشنل ڈگری کے بغیر بھرتی شدہ ایجوکیٹرز پر بھی Un Trained ٹیچرز کے سروس رولز کو اپلائی کیا جائے گا یعنی ان کی ابتدائی کنٹریکٹ سروس کا دورانیہ Pension کے لئے Count کر لیا جائے گا اور ان کو اس عرصہ کی سالانہ انکریمنٹس بھی مل جائیں گی لیکن سنیارٹی پروفیشنل ڈگری کی رزلٹ Declartion Date سے شمار کی جائے گی- 1980 سے 1990 کے درمیان Without پروفیشنل ڈگری ان ٹرینڈ اساتذہ بھرتی کئے جاتے تھے جن کو JV/PTC/ CT یا B.Ed وغیرہ پاس کرنے کی تاریخ سے ریگولر کیا جاتا تھا اور سنیارٹی بھی اسی تاریخ سے ملتی تھی-*
*♦️(11) اتنی جامع تفصیل لکھنے کا ایک مقصد یہ بھی ھے کہ جن ایجوکیٹرز نے ابھی تک B.Ed پاس نہیں کیا ھے؛ وہ ترجیحی بنیادوں B.Ed پاس کر لیں کیونکہ پنجاب کے کچھ اضلاع کے ایجوکیٹرز کو مقررہ مدت میں B.ED نہ کرنے کی بناء پر سروس سے Terminate بھی کیا جا چکا ھے-*
*♦️(12) بعض اضلاع میں ایجوکیٹرز کو مندرجہ بالا تاریخوں کے علاوہ بھی ریگولر کیا گیا ھے جو کہ غلط ھے اور کسی بھی وقت ان ایجوکیٹرز کو اپنی ریگولرائزیشن Date درست کروانے کے لئے Corrigendum آرڈرز جاری کروانے پڑیں گے-*
*♦️(13)حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد SED پنجاب کی طرف سے ایجوکیٹرز کے چاروں ریگولرائزیشن نوٹیفیکیشنز مندرجہ ذیل تاریخوں کو جاری ھوئے:*
*1= 19-10-2009*
*2= 10-09-2011*
*3= 07-08-2015*
*4= 30-04-2018*
*ان چاروں نوٹیفیکیشز کے مطابق With immediate Effect ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جانا تھا لیکن کچھ اضلاع کے CEOs اور DEOs کی طرف سے ایجوکیٹرز کو ریگولر آ ڈرز Issue کرنے کی تاریخ سے مستقل کر دیا گیا ھے جو کہ سروس رولز کے خلاف ھے-*
*مثال کے طور پر:*
*اگر 2012 میں بھرتی ھونے والے کسی ایجوکیٹرکی مورخہ 2015-08-07 کو اکیڈمک اور پروفیشنل تعلیم (بی ایڈ) پوری تھی لیکن وہ اگر کسی بھی وجہ سے ریگولر آرڈرز کے لئے بروقت پرسنل فائل جمع نہیں کروا سکا یا ریگولر آرڈرز کے سکروٹنی Process میں چند سال بھی گزر گئے اور آرڈرز 2018 میں جاری ھوئے؛ تب بھی ریگولر آرڈرز کی Effective تاریخ 7 اگست 2015 ھی ھو گی-*
*♦️(14) کچھ اضلاع میں 2012 والے ایجوکیٹرز کو 2015-8-07 کی بجائے جنوری یا فروری 2016 سے ریگولر کیا گیا ھے- جسں سے مستقبل میں ایجوکیٹرز کے درمیان سنیارٹی کے حوالے سے اختلافات سامنے آنے کا قوی امکان ھے- وقتی طور پر ان ایجوکیٹرز کو دسمبر 2015 کی انکریمنٹ تو مل گئی ھے جو کہ اگست 2015 سے ریگولر ھونے والوں کو نہیں ملی لیکن جب بھی پنجاب لیول SST کی پروموشن سنیارٹی لسٹ بنے گی تو بعد کی ریگولر Date کی وجہ سے یہ ایجوکیٹرز باقی اضلاع کے اپنے Batch Fellows سے جونئیر ھو جائیں گے لہذا ایسے ایجوکیٹرز کو یا متعلقہ ضلع کے PEA عہدیداران کو درست ریگولر Date کے Corrigendum آرڈرز کے لئے متعلقہ DEOs یا CEOs سے رابطہ کرنا چاھیے- شکریہ*
*♦️{ملک امجد محمود ؛*
*0300-5118382*
*صوبائی صدر*
*"پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن پنجاب"}*
No comments:
Post a Comment